• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت اپنا پورٹل وفاقی محتسب کے شکایات نظام سے منسلک کریگی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ اور وفاقی محتسب اعلیٰ کا صوبے میں عوامی شکایات کے ازالے کے نظام کو مضبوط بنانے پر اتفاق ، ، سندھ حکومت اپنا سرکاری پورٹل وفاقی محتسب کے شکایات کے نظام سے منسلک کرے گی،تفصیلات کے مطابق وفاقی محتسب اعلیٰ نوید کامران بلوچ نے جمعہ کو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ ہاوس میں ہونے والی اس ملاقات میں عوامی شکایات کے ازالے کے نظام کو مزید مؤثر بنانے اور وفاقی محتسب کے دفتر اور سندھ حکومت کے درمیان ادارہ جاتی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ سندھ نے نوید کامران بلوچ کو وفاقی محتسب اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور وفاقی اداروں میں خدمات کی فراہمی اور احتساب کو مزید بہتر بنانے کی ان کی صلاحیت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وفاقی محتسب اعلیٰ نے وزیراعلیٰ سندھ کا حلف برداری کی تقریب میں شرکت پر شکریہ ادا کیا اور صوبائی حکومت کے تعاون کو سراہا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ نے نوید کامران کو ایک تجربہ کار اور قابل سابق بیوروکریٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی تقرری عوامی شکایات کے مؤثر ازالے کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔
اہم خبریں سے مزید