• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی آئینی عدالت اور سپریم کورٹ کے آئندہ ہفتے کیلئے بینچز تشکیل

اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی آئینی عدالت اور سپریم کورٹ پاکستان میں30مارچ سے 2 اپریل تک آئندہ عدالتی ہفتے میں کیسز کی سماعت کیلئے بینچز تشکیل دے دیئے گئے۔ وفاقی آئینی عدالت کے 2بینچز اسلام آباد اور1کراچی رجسٹری میں کیسز کی سماعت کریگا۔ جبکہ سپریم کورٹ کے9 بینچزاسلام آبادکی پرنسپل سیٹ پر اور 1بینچ لاہور رجسٹری میں کیسز کی سماعت کریگا۔ سپریم کورٹ کے جسٹس صلاح الدین پہنور اگلے ہفتے کیسز کی سماعت کرنے والے کسی بینچ کاحصہ نہیں۔ چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں جسٹس علی باقرنجفی اور جسٹس سید ارشدحسین شاہ پر مشتمل 3رکنی بینچ اسلام آباد میں کیسز کی سماعت کریگا۔ جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں جسٹس روزی خان بڑیچ پر مشتمل 2رکنی بینچ اسلام آباد میں کیسز کی سماعت کریگا۔
اہم خبریں سے مزید