پیرس ( اے ایف پی) ایران کے خلیجی جزائر ٹرمپ کے نشانے پر؟ خارگ جزیرہ اہم ہدف قرار ، امریکا کا جزائر قبضے پر غور، خارگ ایرانی تیل برآمدات کا مرکز، معاشی ریڑھ کی ہڈی، حملہ انتہائی مشکل،خلیج میں موجود اسٹریٹجک جزائر پر قبضے کی کسی بھی کوشش سے باز رہیں، تہران نے واشنگٹن کوخبردار کردیا۔ایران نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ خلیج میں موجود اس کے اسٹریٹجک جزائر پر قبضے کی کسی بھی کوشش سے باز رہے، جبکہ اطلاعات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اس آپشن پر غور کر رہے ہیں۔ ان ممکنہ اہداف میں خرق جزیرہ کو خاص اہمیت حاصل ہے، جو ایران کے ساحل سے تقریباً 30 کلومیٹر دور واقع ہے اور ایران کی تقریباً 90 فیصد خام تیل برآمدات کا مرکز سمجھا جاتا ہے۔