بیروت (اے ایف پی) جنوبی لبنان میں حالات کشیدہ،اسرائیلی حملوں میں 6شہری شہید، اسرائیلی فضائی اور زمینی کارروائیاں، حزب اللہ نے دو گاؤں میں صہیونی فوج کا مقابلہ کیا۔لبنان کے جنوبی علاقوں میں اسرائیلی فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں کم از کم چھ شہری شہید ہوگئے ہیں جبکہ حزب اللہ کے جنگجوؤں نے بیادہ اور شماعا کے علاقوں میں اسرائیلی فوج سے قریبی مقابلے کیے۔ اسرائیل نے جنوب لبنان میں لیتیانی دریا تک ایک سکیورٹی زون قائم کرنے کے لیے متعدد شہروں میں پیش قدمی کی، تاکہ حزب اللہ کی سرحدی کارروائیوں کو روکا جا سکے۔ حزب اللہ نے اسرائیلی سرحدی علاقوں پر راکٹ حملوں کی بھی ذمہ داری قبول کی۔