سلیمانیہ( نیوز ڈیسک)عراقی کردستان کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے ان اطلاعات کی سختی سے تردید کی ہے کہ امریکہ عراقی کردستان میں پناہ گزین ایرانی کرد اپوزیشن گروپوں کو مسلح کر رہا ہے۔عراقی کرد انتظامیہ نے اس بات پر زور دیا کہ وہ ان گروپوں کو عراقی کردستان سے ایران کے خلاف جنگ میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دیں گے، عراقی کردستان کے نائب وزیر اعظم قباد طالبانی نے عالمی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے واضح کیا کہ ہم نے امریکہ کی طرف سے کردستان میں ایرانی اپوزیشن گروپوں کو مسلح کرنے کی کوئی کوشش نہیں دیکھی کیونکہ یہ علاقائی استحکام کے لیے نقصان دہ ہے۔