• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلوکار حسن جہانگیر کے گانے ’ہوا ہوا‘ کے 40 برس مکمل

کراچی( رپورٹ/ اخترعلی اختر ) گلوکار حسن جہانگیر کے گانے ہوا ہوا کے40 برس مکمل، سپر ہٹ فلم دھرندھر میں سنجے دت پر فلمایا تو حسن جہانگیر کو 50ہزار ڈالر ملے،اس سے قبل یہ گیت امیتابھ بچن، نصیر الدین شاہ، گووندا، سنی دیول، ارجن کپور اور دیگر اسٹارز پر بھی فلمایا گیا،1989سے 2025 تک درجنوں بالی وڈ فلموں میں شامل کیا گیا،ابتدا میں میرے اس گیت کا مذاق بنایا گیا،بین الاقوامی شہرت یافتہ پاپ سنگر حسن جہانگیر کی جنگ سے گفتگو۔تفصیلات کے مطابق 1986 کا یہ زمانہ تھا، جب گھر گھرVCRکے ذریعے بالی وُڈ موویز دیکھی جاتی تھیں، ایسے میں پاکستان کے پاپ سنگر حسن جہانگیر نے ایک ایسا گیت گایا، جو بھارت میں اتنا سنا گیا کہ مقبولیت کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے ۔1986 میں ریکارڈ کئے گئے اس سونگ کو 2026 میں 40 برس مکمل ہوگئے۔2025 کی سپر ہٹ فلم دھرندھر میں سنجے دت کی انٹری بھی ہوا ہوا سونگ سے ہوئی۔بقول حسن جہانگیر کہ اس فلم میں گانا شامل کرنے کے لئے پیشگی اجازت اور 50 ہزار ڈالر ادا کیے گئے۔امیتابھ بچن، گووندا، سنی دیول، نصیر الدین شاہ، ارجن کپور اور دیگر اسٹارز پر یہ سونگ فلمایا گیا۔کبھی کبھی اس کے بول بھی بدل دئیے گئے، مگر میوزک وہی رکھا گیا۔ گلوکار حسن جہانگیر نے جنگ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ ابتدا میں جب میں نے اس گانے کو اپنے ریکارڈنگ انجینئر کو سنایا تو سن نے میرا مذاق بنایا۔ میں ان کو یہی کہتا کہ دیکھنا یہ سونگ پوری دنیا میں دھوم مچائے گا، پھر وہی ہوا، اس گانے مقبولیت کے بھارت کے دورے پر گیا تو وہاں کے ایک کنسرٹ میں رش کی وجہ سے پہنچنا مشکل ہوگیا۔شو کی انتظامیہ نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے میری کنسرٹ میں انٹری کروائی۔مجھے جو بھی عزت ملی، وہ سب میرے ملک پاکستان سے ملی۔مجھے پاکستان حکومت نے پرائیڈ آف پرفارمینس سے نوازا اور کراچی میں میرے نام سے ایک اسٹریٹ بھی قائم کی ہے۔فنکار کو کوئی سرحد نہیں ہوتی، میری آواز امن و محبت اور مٹی کی خوشبو سے معطر ہے۔

اہم خبریں سے مزید