• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ کے سائے میں معمولات زندگی جاری، دھماکے اور میزائل اب معمول بن گئے

پیرس(اے ایف پی) اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ ایک ماہ سے جاری جنگ کے بعد ایرانی شہریوں نے ملک سے باہر موجود صحافیوں سے اپنے تجربات شیئر کیئے ہیں ،فرانسیسی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو میں شہریوں کا کہنا تھا کہ جنگ کے سائے میں معمولات زندگی جاری، دھماکے اور میزائل اب معمول بن گئے ، وہ روزانہ میزائل گرتے دیکھتے ہیںان کی زندگی تبدیل ہوگئی ہے ۔ہر وقت خوف ہے کہ تیل و گیس تنصیبات نشانہ نہ بن جائیں،نوروز پر بھی قشم جزیرہ ویران، ہوٹل اور کیفے خالی،ایندھن بحران کا خطرہ ہے،شہریوں کے مطابق اس تنازع نے مہنگائی میں مزید اضافہ کردیا ہے اور کئی صنعتیں تقریباً بند ہوگئی ہیں ۔سیکورٹی فورسز نے اپنی گرفت مزید مضبوط کرلی ہے ۔
اہم خبریں سے مزید