• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان سے چیک پوسٹ پر فائرنگ، طورخم بارڈر پھر بند کردیا گیا

لنڈی کوتل (نما ئندہ جنگ )طورخم پاک افغان سرحد پر واقع طورخم گزرگاہ کو افغان شہریوں کی وطن واپسی کے لیے ایک بار پھر بند کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گذشتہ روز طورخم بارڈر کو تقریباً ایک ماہ کی بندش کے بعد کھولا گیا تھا تاکہ غیر قانونی افغان شہریوں کی واپسی کا عمل دوبارہ شروع کیا جا سکے۔ تاہم اسی دوران افغان جانب سے سکیورٹی چیک پوسٹ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے بعد صورتحال کشیدہ ہو گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر گزرگاہ کو فوری طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید