• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ 30 دن، دبئی کی 27000 پروازیں منسوخ، 51 لاکھ مسافر محروم

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) مشرق وسطی میں جاری جنگ کے 30 دنوں میں خطے کے مصروف ترین دبئی ایئرپورٹ سے مجموعی طور پر 27 ہزار پروازیں منسوخ ہوئیں جن سے 51 لاکھ مسافر سفر سے محروم رہے۔ دبئی سے یومیہ 300آپریشنل پروازوں کی اوسط سے 9ہزار پروازیں آپریٹ کی جاسکیں جن سے یومیہ 30ہزار مسافروں کی اوسط سے 9 لاکھ مسافر استفادہ کرسکے۔ دبئی ایئرپورٹ کی آپریشنل اوسط 16 فیصد رپورٹ ہوئی۔ ایئرپورٹ ڈیٹا کے مطابق دبئی سے اوسط 1200پروازیں آپریٹ ہوتی رہی ہیں جن سے 2لاکھ مسافر سفر کرتے ہیں۔ ڈیٹا کے مطابق جنوری 2026 کے اوائل میں دبئی ایئرپورٹ پر مسافروں کی یومیہ تعداد 3 لاکھ 24 ہزار تک پہنچ گئی تھی۔ ریکارڈ کے مطابق 3 جنوری 2026 کو دبئی ایئرپورٹ سے 3 لاکھ 24 ہزار جبکہ 4 جنوری کو 3 لاکھ 22 ہزار مسافر ریکارڈ کیے گئے۔ ایران پر امریکہ اسرائیل کے حملوں سے ایک دن پہلے 27 فروری کو دبئی ایئرپورٹ پر مجموعی یومیہ اوسط دو لاکھ مسافر ریکارڈ کئے گئے۔ یکم مارچ کو 10 ملکوں کی فضائی حدود مکمل بند ہونے کے باوجود دبئی ایئرپورٹ سے 25 پروازیں آپریٹ کی گئیں جس کے بعد ہر ممکن طریقوں سے فلائٹ آپریشن میں مرحلہ وار بہتری آرہی ہے۔

اہم خبریں سے مزید