• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کا فیصلہ

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر حکومتِ پاکستان نےروشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے،غیر ملکی شہریوں، کمپنیوں اور ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کو روشن ڈیجیٹل اور حکومتی سیکیورٹیز سمیت نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں سرمایہ کاری کی اجازت ہوگی، وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ دنیا بھر کے سرمایہ کار پاکستان میں موجود مواقع سے فائدہ اٹھائیں اور ملک کے معاشی مستقبل کا حصہ بنیں۔ یہ بات وزیر اعظم آفس سے جاری اعلامیہ میں بتائی گئی،غیر ملکی شہریوں، کمپنیوں اور ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کو روشن ڈیجیٹل اور حکومتی سیکیورٹیز سمیت نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں سرمایہ کاری کی اجازت ہوگی۔

اہم خبریں سے مزید