• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کویتی ولی عہد کا وزیراعظم کو فون، ایران امریکا مذاکرات میں پاکستانی کوششوں کی حمایت

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وزیر اعظم شہباز شریف نے کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد الصباح کو مشرق وسطی میں جنگ کے خاتمے کیلئے پاکستان کی مخلصانہ سفارتی کوششوں پر اعتماد میں لیا ہے جبکہ کویت کے ولی عہد نے ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کیلئے پاکستانی کوششوں کی مکمل حمایت کی ہے،علاو ہ ازیں نائب وزیراعظم و زیر خارجہ اسحاق ڈار نے چین اور مصر کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور خطے کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کو جمعے کوکویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد الصباح کی جانب سے ٹیلیفون کال موصول ہوئی، وزیراعظم نے کویت پر ہونے والے حملوں کی مذمت کا اعادہ اور مشکل حالات میں کویت کے عوام کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی اور حمایت کا اظہار کیا۔ انہوں نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔
اہم خبریں سے مزید