• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور ایرانی سفارتخانے سے سعودی میڈیا کی خبروں کو مسترد کردیا

اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں) پاکستان اور ایرانی سفارتخانے سے سعودی میڈیا کی خبروں کو مسترد کردیا۔ پاکستان پر الزامات بے بنیاد ہیں اور ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، ترجمان دفتر خارجہ نے سعودی میڈیا کی خبر کو من گھڑت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پر الزامات بے بنیاد ہیں اور ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ، جبکہ پاکستان میں ایرانی سفارتخانے نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ایک حالیہ بیان کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اسے سراسر جھوٹ اور پروپیگنڈا قرار دیدیا ہے۔سفارت خانے کی جانب سے ایکس پر جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مخصوص شرپسند عناصر کی جانب سے چلائے جانے والے یہ جعلی اکاؤنٹس ایران اور پاکستان کے دیرینہ، برادرانہ اور دوستانہ تعلقات میں ’’زہر گھولنے‘‘ کی مذموم کوشش کر رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید