کراچی (نیوز ڈیسک) اے آئی چیٹ بوٹس کی بے قابو سرگرمیاں بڑھنے لگیں، انسانی ہدایات نظر انداز، ماڈلز نے خود فیصلے کرتے ہوئے فائلیں حذف کیں اور حفاظتی پابندیاں توڑیں، ماہرین نے بڑے خطرات سے خبردار کر دیا۔ گارڈین کے مطابق ایک نئی تحقیق کے مطابق مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ بوٹس اور ایجنٹس میں انسانی ہدایات کو نظر انداز کرنے، دھوکہ دہی کرنے اور خودمختار فیصلے لینے کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے، جہاں حکومتی معاونت سے ہونے والی تحقیق میں تقریباً سات سو حقیقی کیسز سامنے آئے اور گزشتہ چھ ماہ میں ایسے رویوں میں پانچ گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔