• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کے جواب سے پتہ چل جائیگا معاملات کس طرف جائینگے، صحافی

کراچی (ٹی وی رپورٹ) سینئر صحافی، واشنگٹن ڈی سی ادریس علی نے کہا ہے کہ ایران چند گھنٹوں میں امریکہ کے پندرہ نکات کا جواب دے گا اور اس سے پتہ چل جائے گا معاملات کس طرف جائیں گے۔امریکہ چاہتا ہے بات چیت ہونی چاہئے۔ وہ جیو نیوز کے ’’آج شاہزیب خانزادہ کیساتھ‘‘ میں میزبان محمد جنید سے گفتگو کررہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام کے آغاز میں میزبان محمد جنید نے کہا کہ امریکہ و اسرائیل کی جانب سے شروع کی گئی جنگ کو ایک ماہ ہوگیا ہے اور اس کا فوری خاتمہ نظر نہیں آرہا ہے۔ ان تمام حالات میں ٹرمپ دعویٰ کر رہے ہیں کہ مذاکرات جاری ہیں۔ ایرانی حکام ایسے تمام دعویٰ کی تردید کر رہا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کی درخواست پر ایران کی انرجی پلانٹس پر حملے مزید دس دنوں کے لیے روک رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید