• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک افغان 3 روزہ جنگ بندی کو عیدالاضحی تک توسیع دی جائے، فاٹا لویہ جرگہ

جمرود(نمائندہ جنگ) پاکستان اور افغانستان سیز فائر میں توسیع کریں اور تمام باڈرز کھول دیں اور اپنے مسائل مذاکرات کے زریعے حل کریں کیونکہ جنگوں سے مسائل حال نہیں ہوتے ہیں ،فاٹا لویہ جرگہ۔ فاٹا لویہ جرگہ کے صدر بسم اللہ خان، فضل کریم اور خان مرجان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری تین روزہ جنگ بندی کو بڑھا کر عیدالاضحیٰ تک توسیع دی جائے تاکہ خطے میں پائیدار امن کی فضا قائم ہو سکے، موجودہ حالات میں جنگ اور کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں۔
اہم خبریں سے مزید