• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس کی ایران کو محدود مگر اہم فوجی مدد، سیٹلائٹ اور ڈرون ٹیکنالوجی شامل

کراچی (نیوز ڈیسک)روس کی ایران کو محدودمگر اہم فوجی مدد، سیٹلائٹ اور ڈرون ٹیکنالوجی شامل، ماسکو تہران کو انٹیلی جنس معلومات فراہم کر رہاہے، لیاناسیٹلائٹ نظام سے امریکی اہداف کی نشاندہی، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے روسی مدد زیادہ تر علامتی، ایران کو امریکہ اور اسرائیل کیخلاف فیصلہ کن برتری نہیں دے سکتی۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روس ایران کو محدود مگر اہم فوجی مدد فراہم کر رہا ہے جس میں سیٹلائٹ معلومات، انٹیلی جنس ڈیٹا اور ڈرون ٹیکنالوجی شامل ہے، جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق ماسکو صرف "کچھ حد تک" مدد کر رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید