کراچی(آئی این پی ) پیٹرول کا ایک اور ایل پی جی کے مزید 2 جہاز کراچی پہنچ گئے ، جس سے سپلائی کی صورتحال میں نمایاں بہتری آنے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں توانائی کے حالیہ بحران پر قابو پانے کیلئے حکومتی اقدامات جاری ہے اور کراچی پورٹ پر ٹرانسشپمنٹ کے جہازوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔