• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مٹی کا تیل 4 روپے 66 پیسے فی لیٹر مہنگا

کراچی (نیوز ڈیسک) عالمی منڈی میں تیل کی بڑھتی قیمتوں کے باعث پاکستان میں آج سے مٹی کا تیل 4روپے 66پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمت 433 روپے 40 پیسےفی لیٹر ہوگئی۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافے کا اطلاق آج سے ہوگا۔ دوسری جانب پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 321روپے 17 پیسے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 335روپے 86 پیسے برقرار رکھی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت پیٹرول پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو 95 روپے 59پیسےفی لیٹر پی ڈی سی کی مد میں اداکرے گی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ حکومت ڈیزل پرآئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو 203 روپے 88 پیسےفی لیٹر پی ڈی سی کی مد میں اداکرے گی۔
اہم خبریں سے مزید