اسلام آباد (آئی این پی ) وزیرِ دفاع خواجہ آصف نےکہا ہے کہ دنیا مغرب کے بعد بازار بند کرتی ہے، ہم رات گئے تک چوری کی بجلی سے کاروبار کرتے ہیں، ہر سطح پر کئی بار اس مسئلے کو اٹھایا گیا، لیکن تاجروں کی سیاسی و معاشی طاقت کے سامنے حکومتیں ہمیشہ بے بس نظر آتی ہیں،تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف نے ملک میں جاری توانائی بحران اور تاجر برادری کے کاروباری اوقات پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کا وہ واحد ملک بن چکا ہے جہاں بازار دوپہر کے بعد کھلتے اور نصف شب کے بعد بند ہوتے ہیں۔انہوں نےکہا کہ کئی بار اس مسئلے کو ہر سطح پر اٹھایا گیا، لیکن تاجروں کی سیاسی و معاشی طاقت کے سامنے حکومتیں ہمیشہ بے بس نظر آتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف برسوں سے بجلی کی کمی کا رونا رویا جاتا ہے، تو دوسری طرف بجلی چوری کو اپنا حق سمجھ کر کیا جاتا ہے۔