اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی/نیوز رپورٹر ) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیرمحمد شہباز شریف نے عالمی یوم ارتھ کے موقع پر اپنے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم میں سے ہر فرد پر لازم ہے کہ ماحولیا تی اثرات میں کمی کیلئے وسائل کو ذمہ داری کے ساتھ استعمال کریں ، زمین کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ اور کلیدی ذمہ داری ہے،انھوں قوم سے اپیل کی کہ رات 8:30 بجے سے 9:30 بجے تک، ایک گھنٹے کے لئے بجلی اور غیر ضروری روشنی بند رکھیں یا کم سے کم استعمال کریں ۔