کراچی (نیوز ڈیسک) جون تک ایران جنگ اور آبنائے ہرمز بند رہا تو تیل 200 ڈالر فی بیرل تک جانے کا انتباہ، آبنائے ہرمز کی بندش عالمی منڈیوں کیلئے بڑا خطرہ قرار، جنگ جلد ختم ہونے کا امکان بھی موجود ہے۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے میکوری نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران سے جاری جنگ جون تک طول پکڑتی ہے اور آبنائے ہرمز بند رہتی ہے تو خام تیل کی قیمت 200 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہے