واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی حکام نے حالیہ کارروائیوں میں ایران کے بیلسٹک میزائل ذخائر کا صرف ایک تہائی (33فیصد) حصہ تباہ یا ناکارہ بنانےاور اس کی میزائل لانچنگ کی 70 فیصدصلاحیت کو ختم کرنے کا دعویٰ کیا ہے ،جسکامطلب ہے کہ ایران کی میزائل صلاحیت کا ایک بڑا حصہ اب بھی محفوظ ہو سکتا ہے، امریکی انٹیلی جنس سے واقف پانچ افراد کے مطابق ایران کیخلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ کو ایک ماہ مکمل ہونے والا ہے۔