• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر ٹرمپ کے اعلان کے باوجود تیل کی قیمتوں میں اضافہ

لندن (اے ایف پی)صدر ٹرمپ کے اعلان کے باوجود تیل کی قیمتوں میں اضافہ، عالمی منڈیوں میں بے یقینی، یورپی اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا، کیونکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے توانائی کے اثاثوں پر حملوں کی ڈیڈ لائن میں ایک بار پھر توسیع کے فیصلے سے پیدا ہونے والی ابتدائی امیدیں اب ختم ہوتی نظر آ رہی ہیں۔ عالمی حکومتوں کی جانب سے یہ محتاط ردعمل اس وقت سامنے آیا ہے جب وہ توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف اپنی معیشتوں کو سہارا دینے کی کوشش کر رہی ہیں، کیونکہ ان اخراجات میں اضافے سے افراط زر (مہنگائی) کے دباؤ میں مزید شدت پیدا ہو رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید