• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایپسٹین سے تعلقات کا خمیازہ، سارہ فرگوسن سے یورک کا شہری اعزاز واپس لے لیا گیا

یورک (اے ایف پی) ایپسٹین سے تعلقات کا خمیازہ،شہزادہ اینڈریو کی سابقہ اہلیہ سارہ فرگوسن سے یورک کا شہری اعزاز واپس لے لیا گیا،کونسل کی رہنما کلیئر ڈگلس کا کہنا تھا کہ اعزاز کے حامل افراد سے اخلاقی اقدار کی توقع تھی ،جنسی مجرم ایپسٹین سے وابستہ افراد ان توقعات پر پورا نہیں اترتے۔اے ایف پی کے مطابق برطانوی شہر یورک کے حکام نے شہزادہ اینڈریو کی سابقہ اہلیہ سارہ فرگوسن کو جیفری ایپسٹین سے تعلقات کی وجہ سے شہری اعزاز (فریڈم آف دی سٹی) سے محروم کر دیا ہے۔فرگی کے نام سے معروف سارہ کے لیے یہ ایک اور دھچکا ہے، کیونکہ حال ہی میں جاری ہونے والی دستاویزات نے ان کے سزا یافتہ ارب پتی جنسی مجرم ایپسٹین کے ساتھ قریبی تعلقات کو بے نقاب کیا۔
اہم خبریں سے مزید