اسلام آباد (عاطف شیرازی ) او جی ڈی سی ایل نے ضلع کوہاٹ میں گیس کا ایک بڑا ذخیرہ دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے، جس سے یومیہ تقریباً 2 کروڑ 65لاکھ اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس حاصل ہونے کی توقع ہے۔کمپنی کے ترجمان کے مطابق یہ دریافت خیبر پختونخوا کے تھل بلاک میں بلیٹنگ-1 ایکسپلورٹری کنویں سے ہوئی۔