• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بغیر حکمت عملی جنگ، اسرائیلی اپوزیشن کی نیتن یاہو حکومت پرشدید تنقید

کراچی ( جنگ نیوز)بغیر کسی حکمت عملی کے جنگ پر اسرائیلی اپوزیشن نے نیتن یاہو حکومت کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے، اپوزیشن رہنما کہنا تھا ایران اور لبنان میں بیک وقت جنگ شروع کردی گئی، فوج حد سے زیادہ دباؤ میں،سیکورٹی بحران کا خدشہ ہے ، جنوبی لبنان میں متنازع بفر زون منصوبہ ، اسرائیل کو بغیر حکمت عملی کثیر محاذی جنگ میں دھکیلا جا رہا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی مرکزی اپوزیشن کے رہنما یائر لاپڈ نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو بغیر حکمت عملی کے کثیر محاذی جنگ میں دھکیلا جا رہا ہے، جبکہ فوج اپنی حد سے زیادہ دباؤ میں آ چکی ہے۔
اہم خبریں سے مزید