جنیوا (جنگ نیوز) ایران نے الزام لگایا ہے کہ اسکول پر امریکی حملہ ʼمنصوبہ بندی کے تحت قتل عام تھا،جس میں175سے زائد طلبہ اور اساتذہ شہید ہوئے تھے، تہران نے حملے کو جنگی جرم قرار دیا۔ اقوام متحدہ ہنگامی اجلاس میں انصاف پر زور دیا گیا، ایرانی وزیر خارجہ نے عالمی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مشرق وسطیٰ جنگ کے پہلے دن ایرانی شہر میناب میں ایک پرائمری اسکول پر ہونے والے مہلک حملے کو امریکہ کی "منصوبہ بندی کے تحت کارروائی" قرار دیتے ہوئے کہا کہ 28فروری کے حملے میں 175سے زائد طلبہ اور اساتذہ کو بہیمانہ طریقے سے شہید کیا گیا۔