لندن (اے ایف پی) ایران میں کرپٹو کرنسی کے لین دین میں غیر معمولی اضافہ ، اے ایف پی کی رپورٹ نے اسے پابندیوں سے بچنے اور مہنگائی سے نمٹنے کا بڑا ہتھیار قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق مشرق وسطیٰ کے حالیہ تنازع کے آغاز سے ہی ایران میں کرپٹو کرنسی کے لین دین میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ اسے دو بڑے مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔