کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے تصدیق کی ہے کہ جمعرات کو ان کا ایکس اکاؤنٹ ہیک ہو گیا تھا ، جسے بعد میں کامیابی کے ساتھ بحال کرا لیا گیا۔ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کے بعد ان کے سوشل اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئرکی گئی جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قذافی اسٹیڈیم آمد کے حوالے سے درج تھا کہ ان کے ساتھ ملکہ کی طرح کا برتاؤ کیوں کیا جا رہا ہے۔ اس پوسٹ پر نسیم شاہ کے فین اور کرکٹ مبصرین اس خدشے کا اظہار کر رہے تھے کہ ان کے لیے مستقبل میں مشکلات ہوسکتی ہیں ۔