• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محسن نقوی کی چینی سفیر سے ملاقات، چینی شہریوں کیلئے اسپیشل پروٹیکشن یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(طاہر خلیل )چینی شہریوں کیلئے ’اسپیشل پروٹیکشن یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ،گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ سے ملاقات کے موقع پر اس حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاہے کہ ‎غیر ملکی شہریوں کے تحفظ کیلئے سپیشل پروٹیکشن یونٹ کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے‎ʼسپیشل پروٹیکشن یونٹʼ اسلام آباد میں چینی شہریوں کی سیکورٹی یقینی بنائے گا‎ اسپیشل پروٹیکشن یونٹ میں شامل پولیس اہلکاروں کو ٹریننگ کے دوران چینی زبان بھی سکھائی جائے گی۔انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں چینی سرمایہ کاروں کو درپیش سیکورٹی مسائل کے حل کیلئے بزنس کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے،‎پہلے مرحلے میں پاکستان میں موجود چینی بزنس کمیونٹی سے ملاقاتیں ہوں گی، دوسرے مرحلے میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہشمند سرمایہ کاروں کے ساتھ ملاقات کی جائے گی۔ جمعہ کے روزڈپلومیٹک انکلیو چینی سفارتخانے آمد پر ‎چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے وزیر داخلہ محسن نقوی کا استقبال کیا۔دونوں شخصیات نے ‎انسداد دہشت گردی، سیکورٹی تعاون، پولیس ایکسچینج پروگرام سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی بات چیت کی۔

اہم خبریں سے مزید