• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنگی ٹاؤن، ڈاکوؤں اور شہریوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، 2 ڈکیت ہلاک، 4 شہری زخمی ہوگئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر )اورنگی ٹاؤن میں لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں اور شہریوں کے درمیان فائرنگ کےتبادلے میں2مبینہ ڈکیت ہلاک جبکہ4 شہری زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن تھانے کی حدود سیکٹر ون میں فائرنگ سے دو مبینہ ڈکیت اور 4شہری زخمی ہوگئے ۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی ۔ پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان شہریوں کو لوٹ کر فرار ہورہے تھےکہ قریبی موجود شہریوں نے ملزمان پر فائرنگ کی اور دوطرفہ کا تبادلہ ہوا۔ ملزمان کی فائرنگ کی زد میں آکر 4دکاندار اور راہگیر شہری زخمی ہوئے۔شہریوں کی فائرنگ اور ہجوم کی مارپیٹ سے 2ملزمان شدید زخمی اور 2فرار ہوگئے۔شدید زخمی ملزمان بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے ۔ہلاک ملزمان سے پستول، ایمونیشن، چلیدہ خولز برآمد ہوئے ہیں۔ زخمی شہریوں میں23سالہ حسن، 32سالہ کاشان، 34 سالہ عبدالرحمن اور20سالہ آصف شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان کی شناخت عمر خان ولد عالم خان اور شہباز ولد شیر باچا کے ناموں سے کی گئی ۔ ہلاک ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہاہے۔
اہم خبریں سے مزید