• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور تاجکستان کا تجارتی و اقتصادی تعاون کیلئے وسط مدتی روڈ میپ تیار کرنے پر اتفاق

اسلام آباد( تنویر ہاشمی )پاکستان اور تاجکستان نے تجارتی و اقتصادی تعاون کےلیے وسط مدتی روڈ میپ تیار کرنے پر اتفاق کیا ہے،پاکستان اور تاجکستان کے مابین تجارت، سرمایہ کاری اور ٹرانسپورٹ سے متعلق چار سال کے بعد مشترکہ ورکنگ گروپ کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں تاجکستان نے تجارت و اقتصادی تعاون کے لیے وسط مدتی روڈمیپ تیار کرنے کی تجویز دی جس میں ترجیح معاہدے کےلیے مذاکرات بھی شامل کیے جائیں گے ، پاکستان نےبھی اس تجویز سے اتفاق کیا جس کے تحت پی ٹی اے کی جانب راہ ہموار ہوگی یہ روڈ میپ پاکستان کے قازقستان اور ازبکستان کے ساتھ موجودہ معاہدوں کی طرز پر تیار کیا جائے گا اور اس میں قابلِ پیمائش اور مقررہ مدت کے اہداف شامل ہوں گے،ورکنگ گروپ اجلاس کی مشترکہ صدارت پاکستان کی وزارتِ تجارت کے ایڈیشنل سیکریٹری ناصر حمید اور تاجکستان کے نائب وزیر برائے اقتصادی ترقی و تجارت نوری الدین زادہ نے کی۔ تاجک وفد نے اجلاس کو بتایا کہ مالی مشکلات اور ممکنہ آمدنی میں کمی کے باعث وہ فی الحال پی ٹی اے پر دستخط کرنے کی پوزیشن میں نہیں اور اس کے بجائے تجارت و اقتصادی تعاون کے لیے ایک وسط مدتی روڈمیپ تیار کرنے کی تجویز دی، دونوں ممالک نے چین کے ساتھ نئے سہ فریقی معاہدے کی تجویز پر اتفاق کیا ،ورکنگ گروپ نے صنعتی تعاون کےتحت خصوصاً دواسازی اور ٹیکسٹائل کے شعبوں میں مشترکہ منصوبوں کے قیام،شہد، خشک میوہ جات، کپاس اور سبزیوں جیسی زرعی مصنوعات کی تجارت کو فروغ دینے کے لیے اپنے اپنے تجارتی اتاشیوں کے ذریعے کاروباری روابط اور مارکیٹ معلومات فراہم کرنے پر اتفاق کیا۔

اہم خبریں سے مزید