• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، جغرافیائی کشیدگی کے باعث بے یقینی کی فضا برقرار، 1200 پوائنٹس کی کمی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج، جغرافیائی کشیدگی کے باعث مارکیٹ میں بے یقینی کی فضا برقرار، کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی فروخت کے دباو سے مارکیٹ میں شدید مندی، کے ایس ای 100انڈیکس میں 1200پوائنٹس کی کمی ،ایک لاکھ 52ہزار پوائنٹس کی حد برقرار نہ رہی، 60.04فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت گھٹ گئی،سرمایہ کاری مالیت 163ارب 77کروڑ 79 لاکھ روپے کم ہو گئی، کاروباری حجم بھی 16.50فیصد کم رہا، تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز ٹریڈنگ کے آغاز پر مالیاتی اداروں کی جانب سے چند سیکٹرز میں خریداری سےمثبت رحجان دیکھنے میں آیا اور انڈیکس میں 753پوائنٹس تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، لیکن جلد ہی فروخت کا دباو بڑھ جانے سے یہ تیزی برقرار نہ رہی اور انڈیکس 1450 پوائنٹس تک گھٹ گیا تاہم اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1200.45پوائنٹس کی کمی سے 152907.97پوائنٹس سے کم ہو کر 151707.52 پوائنٹس پر آکر بند ہوا، کے ایس ای30انڈیکس 386.29پوائنٹس کی کمی سے 46304.86پوائنٹس سے کم ہو کر 45918.57پوائنٹس ہو گیا اور آل شیئرز انڈیکس 834.89 پوائنٹس کی کمی سے 91785.84 پوائنٹس سے کم ہو کر 90950.95 پوائنٹس پر آگیا۔
اہم خبریں سے مزید