• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی ایس پی پلس کیخلاف بیان خطرناک سازش ہے، شرجیل میمن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر اور وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ جی ایس پی پلس کے خلاف بیان بازی قومی مفاد کے خلاف خطرناک سازش ہے ، اور یہ کسی بھی صورت قابل قبول نہیں، جی ایس پی پلس سے متعلق بانی پی ٹی آئی کے صاحبزادے کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئےشرجیل میمن نے کہاکہ جی ایس پی پلس اسٹیٹس نہ صرف ملک کو معاشی سہارا دیتا ہے بلکہ لاکھوں پاکستانیوں کے روزگار سے بھی براہِ راست جڑا ہوا ہے، جی ایس پی جیسے حساس معاملے پر سیاسی مقاصد کے تحت بیان دینا دراصل قومی مفادات کو نقصان پہنچانے کے کوشش ہے۔
اہم خبریں سے مزید