کوئٹہ (این این آئی)ضلع پشین کے نواحی علاقے یارو میں رشتے کے تنازع پر مسلح افراد نے ایک گھر پر وحشیانہ حملہ کر کے بے دریغ فائرنگ کی، جسکے نتیجے میں ایک خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ گھر کی ایک اور خاتون شدید زخمی ہوگئی۔مسلح حملہ آوروں نے گھر میں گھس کر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں محمد نسیم اور ان کا بھتیجا شہریار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔