اسلام آباد ( طاہر خلیل )بھارت ڈیجیٹل سیاسی تنقید روکنے کیلئے بھارتی وزارت داخلہ کی ڈیجیٹل سنسر شپ نافذ ،ذرائع کے مطا بق ایک طرف سائبر بھات میں سیکیورٹی کے تقریباً 29 لاکھ واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ حکومت کی تکنیکی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے، تو دوسری طرف حکومت اپنی تمام تر توانائی عوامی آواز کو خاموش کرنے پر صرف کر رہی ہے۔سیکیورٹی" کے نام پر لائی گئی یہ پالیسیاں دراصل بھارت کو ایک ایسی ڈیجیٹل جیل میں تبدیل کر رہی ہیں جہاں اختلافِ رائے کی کوئی گنجائش نہیں بچی۔بھارت میں اظہارِ رائے پر قدغن اور ڈیجیٹل آمریت متعلق بھارتی وزارتِ داخلہ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق انڈیا میں تیزی سے بڑھتی ڈیجیٹل سنسرشپ اور حکومتی مداخلت کا ایک بھیانک نقشہ پیش کرتی ہے۔