• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کا عازمین حج کی سہولت کیلئے بڑا فیصلہ

اسلام آباد ( رانا غلام قادر)وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نےعازمینِ حج کی سہولت کے لیے بڑا فیصلہ کیا ہے،اب ملک بھر کے 10حاجی کیمپوں میں حج تربیت، ویکسینیشن اور لگیج فراہمی سمیت تمام امور ایک ہی دن مکمل کیے جائیں گے۔ یہ سہولت 8اپریل سے اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ، سکھر اور رحیم یار خان کے حاجی کیمپوں میں شروع ہوگی۔ اس اقدام سے مجموعی طور پر 1 لاکھ 19 ہزار عازمین مستفید ہوں گے۔

اہم خبریں سے مزید