• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معرکہ حق کے بعد مودی کا زوال شروع ہوچکا، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) تجزیہ کاروں بینظیر شاہ، اعزاز سید، ارشاد بھٹی اور مظہر عباس نے کہا ہے کہ معرکہ حق کے بعد مودی کا زوال شروع ہوچکا ہے۔بھارت کی دنیا میں بڑی حیثیت ہے لیکن ایک دو سال میں ان کی خارجہ پالیسی ناکام ہوئی ہے۔ وہ جیو نیوز پروگرام ”رپورٹ کارڈ “ میں گفتگو کررہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام کی میزبان علینہ فاروق کے سوال کہ پاکستان کی فعال سفارت کاری امریکا ایران کشیدگی میں بہترین کردار ادا کر رہا ہے کیا بھارت میں بڑھتی ہوئی اندرونی تنقید کیا مودی کو لے ڈوبے گی؟ جواب میں تجزیہ کار بینظیر شاہ نے کہا کہ ثالثی کرنا کسی بھی ملک کے لئے بہت ہی میچور پالیسی ہے اور یہ کسی بھی ملک کی خارجہ پالیسی کی جیت ہوتی ہے ایران اور امریکہ دونوں پاکستان پر اعتماد کرتے ہیں جبکہ اس سے پہلے قطر کی یہ مرکزی حیثیت رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید