کراچی (اسد ابن حسن) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے صوبہ سندھ میں 500 سے ایک ہزار مربع گز کے 16پلاٹس خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان پلاٹس کی خریداری پر تقریباً 50سے 60 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ کراچی کے جن علاقوں میں 8پلاٹس خریدے جائیں گے ان میں ڈی ایچ اے گزری، کراچی ویسٹ، گلشن اقبال/گلستان جوہر، مین شارع فیصل، کلفٹن، گلزار ہجری، ایم اےجناح روڈ اور ڈی ایچ اے فیز 8شامل ہیں۔ اندرون سندھ کے جن علاقوں میں پلاٹس خریدے جائیں گے ان میں حیدرآباد سٹی/لطیف آباد، مین سٹی میرپور خاص، میرپور ساکرو ٹھٹھہ، کوٹری سٹی، جامشورو، ماتلی، جھڈو سٹی، میرپور ماتھلو اور منجندھ سٹی شامل ہیں۔