• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر قائد کو ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، سردار عبدالرحیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے کراچی میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور ڈکیتی کی وارداتوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر قائد عملاً ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے اور حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ انہوں نے گزشتہ روز شہید ملت روڈ پر پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل کالج کی طالبات سے بھری بس میں مسلح ڈاکوؤں کا گھس کر طالبات سے موبائل فونز، نقدی اور زیورات لوٹ لینا کھلی ریاستی ناکامی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ صورتحال بھی حکومت اور سیکیورٹی اداروں کو جگانے کے لیے کافی نہیں تو پھر سوال پیدا ہوتا ہے کہ شہری آخر کس پر اعتماد کریں۔
اہم خبریں سے مزید