کراچی (اسد ابن حسن) ڈائریکٹر جنرل فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ آر ایم جائر نصرانی نے پانچ ڈپٹی ڈائریکٹرز کو مراسلے تحریر کیے ہیں کہ وہ فوری طور پر اپنے اگلے ترقی کورس کے لیے مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس میں رپورٹ کریں۔ جن افسران کو ہدایت کی گئی ہے ان میں اعجاز احمد شیخ، بہاول اوستو، بابر شہریار، قمر زمان اور نعیم اشرف شامل ہیں۔ یہ افسران مختلف سینٹرز میں 46ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس جو 30 مارچ سے 5جون تک منعقد ہوگا شریک ہوں گے۔