کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان رینجرز سندھ اور کاؤنٹر ٹیراریزم ڈیپارٹمنٹ سندھ نے گلشن اقبال بلاک 12 منوگوٹھ میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئےفتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب دہشتگرد کلمتی بلوچ کوگرفتارکرکے اسلحہ وایمونیشن اوردھماکہ خیز مواد بر آمد کرلیا ، ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق دہشتگرد 2023 میں فتنہ الہندوستان (بی ایل اے) کے کمانڈرطارق عرف صوفی (ہلاک) اورسلمان کلمتی بلوچ کے کہنے پر بی ایل اے میں شامل ہوا، دہشتگرد نے انکشاف کیا کہ وہ 2016 میں کراچی سے پان وان جیونی بلوچستان میں شفٹ ہوا،فتنہ الہندوستان میں شمولیت کے بعد کمانڈر طارق عرف صوفی کے کہنے پراسلحہ وایمونیشن اورراشن کی تقسیم اورسہولت کاری میں ملوث رہا ،2005 میں سیکیورٹی فورسزکے ہاتھوں طارق عرف صوفی کی ہلاکت کے بعد ایران کے علاقے ریمدان میں روپوش ہوا،دہشتگرداوراس کے ساتھی سلمان بلوچ نے اپنے کمانڈر کی ہلاکت کا پاکستانی سیکیورٹی فورسز سے بدلہ لینے کا عہد اورحلف لیا،دہشتگرد کو پڑوسی ملک میں فتنہ الہندوستان کے کمانڈرریحان بلوچ نے عسکری تربیت حاصل کرنے کے لیے مجید بریگیڈ میں بجھوانے کا اعادہ کیا، عید کے بعد فتنہ الہندوستان (بی ایل اے) کے کیمپ میں عسکری تربیت حاصل کرنے کے لیے جا رہا تھا، گرفتار دہشتگرد، دہشتگرد تنظیموں کے مختلف سوشل میڈیا گروپس میں انتہائی متحرک تھا اور مختلف کارروائیوں کے ذریعے نوجوانوں کو ریاستی اداروں اور سیکیورٹی فورسز کے خلاف اکساتا تھا، دہشتگرد کے دیگر ساتھیوں کی گرفتار ی کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔