ملتان (سٹاف رپورٹر)بزرگ تاجر رہنما خواجہ شفیق آنکھوں کا عطیہ دینے کا اعلان کرنے والے تاجر کا شکریہ ادا کرنے گول پلاٹ ممتا ز آباد پہنچ گئے،اس موقع انہوں نے اپنے لیے انجمن تاجران گول پلاٹ ممتاز آباد کے سرپرست اعلیٰ شیخ ذاکر کی جانب سے آنکھوں کا عطیہ دینے کا اعلان کرنے والے تاجر سے ملاقات کی،اس موقع پر موجود تاجر نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ محمد شفیق نے کہا کہ ملتان اور جنوبی پنجاب کے لاکھوں تاجر میری آنکھیں ہیں، بینائی نہ ہونے کے باوجود اللہ سبحان وتعالیٰ کے فضل وکرم اور تاجروں کی محبت کی وجہ سے مجھے کوئی پریشانی نہیں،انہوں نے کہا کہ شیخ ذاکر کا جذبہ ایثار قابل دید بھی ہے اور قابل داد بھی ہے، اس موقع پر انجمن تاجران گول پلاٹ کے صدر عاطف ریحان، جنرل سیکرٹری عاشق بلوچ، سینئر نائب صدر حبیب بھٹہ،گروپ لیڈر ارباب قریشیاور ایڈیشنل صدر قیصر ایوب صدیقی بھی موجو دتھے۔