• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو مختلف واقعات میں لڑکا اور لڑکی اغوا، مقدمات درج

ملتان (سٹاف رپورٹر) دو مختلف واقعات میں لڑکا اور لڑکی اغوا، مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق تھانہ قطب پور کے علاقہ میں 12 سالہ بچے کو اغوا کر لیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردیں، پولیس کو ممتاز نے اطلاع دی کہ اس کا بیٹا فرحان گھر سے نکلا جو واپس نہ آیا جس کو نامعلوم افراد نے اغواکرلیا ،پولیس نے مقدمہ درج کرکے بچے کی بازیابی کے لیے اقدامات شروع کردیے، دوسری جانب تھانہ بوہڑ گیٹ کے علاقہ سے لڑکی کو اغواکرلیاگیا ،پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں ،پولیس کو رمضان نے درخواست دی کہ اس کی بھانجی جو ان کے گھر رہتی تھی رات کو گھر سے غائب ہوگئی جسے نامعلوم افراد اغوا کرکے لے گئے، پولیس نے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید