• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صو با ئی دارالحکومت میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ،صارفین پریشان

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صو با ئی دارالحکومت کو ئٹہ سمیت صو بے کے دیگر علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضا فہ اور وولٹیج میں کمی پیشی کا سلسلہ برقرار،صارفین پریشان ،کیسکو حکام خاموش ،عوامی وسماجی حلقوں نے تشویش کا اظہار کر تے ہو ئے مطا لبہ کیا ہے کہ کیسکو حکام بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور وولٹیج کی کمی جیسے مسائل پرفوری قابو پا نے کے لئے احکا ما ت دیں تا کہ صارفین کی گھریلو اور تجا رتی زندگی پر پڑنے والے منفی اثرات کا تدارک کیا جا سکے عوامی و تجارتی حلقوں نے کو ئٹہ شہر اور صو بے کے دیگر علا قوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور وولٹیج کی کمی کا ذکر کر تے ہو ئے کہا گیا ہے کہ موسم گر ما شروع ہو نے سے قبل ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضا فہ اور وولٹیج میں کمی باعث تشویش ہے ، انہوں نے کہا ہے کہ نئے فیڈرز بنا ئے جا نے کے بعد لوڈشیڈنگ اور وولٹیج میں کمی آ نی چا ہیئے تھی مگر ایسا ہو تا دکھائی نہیں دے رہا۔
کوئٹہ سے مزید