• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گنداواہ : تاریں ،ڈاگ کنڈکٹراوردیگرسامان چوری،بجلی کی ترسیل بند

گنداواہ(نامہ نگار) گنداواہ کو بھاگ گرڈ سے آنے والی 33 ہزار مین ٹرانسمیشن لائن پر چوری کی بڑی واردات، 26پولز کی تاروں اور ڈاگ کنڈکٹر سمیت دیگر الیکٹرک سامان چوری کر لیا گیا ہےبجلی بحران کی وجہ سے درگاہ فتح پور میں سید رکھیل شاہ کے سالانہ عرس کی تقریبات کو محدود کر دیا گیا گزشتہ رات پولیس تھانہ بھاگ کی حدود گاؤں محرم کے مقام پر گنداواہ تحصیل کو آنے والی 33 ہزار کے وی مین ٹرانسمیشن لائن کے 26 پولز کی ایل ٹی تاریں، ڈاگ کنڈکٹرز اور دیگر سامان چوری کر لیا گیا جبکہ پانچ پی سی سی پولز کو بھی گرا دیا گیاجس سے جھل مگسی کے ضلعی صدر مقام گنداواہ سمیت سیکڑوں دیہات کو بجلی کی ترسیل بند ہو گئی ہےبجلی کی سپلائی بند ہونے کی وجہ سے درگاہ فتح پور میں جاری عزیم صوفی بزرگ سید رکھیل شاہ صوفی القادری کے سالانہ 86ویں عرس کی تین روزہ تقریبات کو محدود کر دیا گیا۔
کوئٹہ سے مزید