کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) جمعیت علماء اسلام کے ضلعی سینئر نائب امیر مولوی شفیع اللّٰہ ، پشتونخوا نیپ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات محمد عیسیٰ روشان ، عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری عبید اللّٰہ عابد ، پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر شیر محمد ترین ، پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر شاہ نواز کھرل ، جماعت اسلامی کے تحصیل امیر عبدالرؤف خان اور مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر سعد اللّٰہ ترین نے آل پارٹیز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےسانحہ یارو کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہےکہ آج ضلعی انتظامیہ سے مل کر صورتحال واضح کی جائے گی اور متاثرہ خاندان سے ملاقات کی جائے گی جس کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گاانہوں نےصوبائی حکومت اور متعلقہ حکام پر زور دیا کہ سانحہ میں ملوث ملزماں کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں بصورت دیگر آل پارٹیز اتحاد ضلع کی سطح پر احتجاج پر مجبور ہوگی سیاسی رہنماوں نے کہا کہ مرحوم عالمگیر لالا کے گھر پر وحشیانہ حملہ اور تین افراد کی شہادت کا دلخراش سانحہ ناقابل برداشت اور ناقابل معافی ہے ملزموں کی جلد از جلد گرفتاری اور انہیں قرار واقعی سزا دینا ضروری ہےیہ المناک سانحہ ایک گھرانے کا نہیں بلکہ ضلع پشین کے تمام عوام کے لیے ایک امتحان ہے ہم سب اس غم میں برابر کے شریک ہیں۔