کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کوئٹہ کی جانب سے عوامی مسائل کے حل کے لیے فیس بک پر لائیو ای کچہری کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے۔ترجمان نادرا کے مطابق ڈائریکٹر جنرل نادرا کوئٹہ 31 مارچ 2026 بروز منگل دوپہر 2 بجے سے 3 بجے تک فیس بک لائیو کے ذریعے عوامی شکایات اور مسائل سنیں گے اس موقع پر شہریوں کو موقع فراہم کیا جائے گا کہ وہ اپنے مسائل براہِ راست اعلیٰ حکام تک پہنچا سکیں اور ان کے فوری حل کے لیے اقدامات کیے جائیں۔نادرا حکام کا کہنا ہے کہ شہری مقررہ وقت پر فیس بک لائیو ای کچہری میں شرکت کریں یا دیے گئے رابطہ نمبر 081-9211841 پر کال کر کے اپنے مسائل سے آگاہ کریں۔