اسلام آباد (مہتاب حیدر) ایف بی آر کیلئے مارچ کا ٹیکس ہدف چیلنج، بڑے شارٹ فال کا خدشہ، مارچ 2026 کیلئے 1367 ارب روپے کا ہدف مقررہ؛ 150 سے 200 ارب روپے کا شارٹ فال کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو مارچ 2026 کے لیے 1367 ارب روپے کا ماہانہ ٹیکس جمع کرنے کا ہدف حاصل کرنے میں سخت دشواری کا سامنا ہے۔ تاہم، موجودہ صورتحال یہ ظاہر کر رہی ہے کہ ٹیکس مشینری اپنے مطلوبہ ہدف کو حاصل کرنے میں ایک بڑے شارٹ فال کی جانب بڑھ رہی ہے۔