• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نسیم شاہ پر دو کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کردیا

کراچی(عبدالماجدبھٹی)ٹیسٹ فاسٹ بولر نسیم شاہ کو اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ سے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے بارے میں متنازع ٹوئٹ کی مہنگی قیمت ادا کرنا پڑی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے پیر کو نسیم شاہ پر دو کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کردیا ہے۔ پاکستان سپر لیگ کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قذافی سٹیڈیم آمد کے موقع پر نسیم شاہ کے اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ کی گئی تھی جس میں درج تھا کہ ʼان کے ساتھ ملکہ کی طرح کا برتاؤ کیوں کیا جا رہا ہے؟نسیم شاہ کو سنٹرل کنٹریکٹ اور میڈیا پالیسی کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس بھیجا گیا تھا۔یاد رہے کہ نسیم شاہ نے تصدیق کی تھی کہ اُن کا  اکاؤنٹ ہیک ہو گیا تھا جسے تھوڑی دیر بعد میں کامیابی کے ساتھ بحال کرا لیا گیا تھا۔نسیم شاہ کے اکاؤنٹ سے یہ پوسٹ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اس تقریب سے متعلق جاری کیے گئے اعلامیے پر کی گئی جس میں مریم نواز، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے ہمراہ کھلاڑیوں سے مل رہی تھیں۔

اہم خبریں سے مزید